اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ میں کوروناکے147نئے معاملات درج

تلنگانہ میں کوویڈ 19کے147نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 2,93,737 ہوگئی ہے۔

By

Published : Jan 27, 2021, 1:12 PM IST

تلنگانہ میں کوروناکے147نئے معاملات درج
تلنگانہ میں کوروناکے147نئے معاملات درج

ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر1593ہوگئی ہے کیونکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید ایک موت ہوئی۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 399افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,89,325 ہوگئی ہے۔

ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 2,819 ہے جن میں 1295مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں جہاں ان کا علاج کیاجارہا ہے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 16,486 کوویڈ 19کے معائنے کئے گئے تاہم228نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔بہ حیثیت مجموعی 77,28,296 نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔ جی ایچ ایم سی حدود میں 32نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details