اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ:کوروناکے351نئے معاملات درج

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 415افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,83,463 ہوگئی ہے۔

تلنگانہ:کوروناکے351نئے معاملات درج
تلنگانہ:کوروناکے351نئے معاملات درج

By

Published : Jan 10, 2021, 1:55 PM IST

تلنگانہ میں کوویڈ 19کے351نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 2,89,784ہوگئی ہے۔

ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر1565ہوگئی ہے کیونکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 2 اموات ہوئی ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 415افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,83,463 ہوگئی ہے۔

ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 4756ہے جن میں 2584مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں جہاں ان کا علاج کیاجارہا ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 37,451کوویڈ 19کے معائنے کئے گئے تاہم608نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔

بہ حیثیت مجموعی 72.53 لاکھ نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔ جی ایچ ایم سی حدود میں 65نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:امراوتی میں دارلحکومت مسئلہ پر کسانوں کا احتجاج جاری

ABOUT THE AUTHOR

...view details