اس طرح ریاست میں کورونا وائرس کے معاملات کی کل تعداد 67 ہزار 660 ہوگئی ہے اور 11 افراد کی موت کے بعد ریاست میں اس عالمی وبا سے مرنے والوں کی تعداد تاحال 551 ہوگئی ہے۔
تلنگانہ: کورونا وائرس کے 983 نئے کیسز، 11 اموات - corona virus cases in telangana
جنوبی ریاست تلنگانہ میں پیر کے روز کورونا وائرس کے 983 نئے کیسز اور 11 مریضوں کی اموات درج کی گئیں۔
image
ڈائرکٹر صحت عامہ وخاندانی بہبود کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق ریاست میں کورونا وائرس کے کل معاملات 67 ہزار 660 ہیں جبکہ 1 ہزار 19 افراد رو بہ صحت ہوئے ہیں جنھیں تلنگانہ کے مختلف اسپتالوں سے گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
اس طرح ریاست میں اس عالمی وبا سے روبہ صحت ہونے والوں کی کل تعداد 48 ہزار 609 ہوگئی ہے۔اس بلیٹن کے مطابق جی ایچ ایم سی علاقہ میں 273 معاملات درج کئے گئے ہیں اور73 نئے معاملات ضلع رنگاریڈی میں درج کئے گئے ہیں۔