حیدرآباد:تلنگانہ میں ایک مرتبہ پھر کورونا کے معاملات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ 2 فیصد کی مثبت شرح کے ساتھ 50 تک معاملات ریاست کے کئی مقامات پر درج کئے جارہے ہیں۔ کورونا کے معاملات میں چند ماہ پہلے کافی کمی ہو گئی تھی تاہم ایک مرتبہ پھر اس کے معاملات میں اضافہ درج کیا جارہا ہے جو تشویشناک ہے۔ حکام ملک بھر میں کووڈ معاملات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر چوکس رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ حیدرآباد میں زیادہ معاملات درج کئے جارہے ہیں۔ اب تک کورونا کی تین لہریں دیکھی گئی ہیں۔ جنوری میں کورونا کے معاملات میں کافی کمی ہوگئی تھی تاہم ایک مرتبہ پھر اس کے معاملات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بیرونی ممالک کو جانے والوں کے سوا، کورونا کے معائنے کروانے والوں کی تعداد میں کمی درج کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Maharashtra Corona Update مہاراشٹر میں کورونا کے دو سو سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے