اردو

urdu

ETV Bharat / state

تشدد کے واقعات پر کانسٹیبل و ہوم گارڈ معطل

حیدرآباد میں لاک ڈاؤن کے دوران عوام پر تشدد کے واقعات میں کافی حد تک اضافہ ہوا ہے، معمولی باتوں پر پولیس کے حکام عوام کے ساتھ مارپیٹ اور بد سلوکی کے کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے جس کے بعد پولیس کمشنر نے اس معاملے میں ملوث پائے جانے والے پولیس افسران پر کارروائی کی ہے۔

حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار
حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار

By

Published : Apr 29, 2020, 11:58 AM IST

حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار نے پولیس عملے کو عوام کے ساتھ سختی نہ کرنے کی ہدایت دی تھی، اس کے باوجود پولیس کی جانب سے ظلم کے واقعات بدستور جاری ہیں۔

شہر کے دو مختلف علاقوں میں پولیس کے تشدد کے واقعات پیش آئے، جس میں پولیس کے عملے نے دو نوجوانوں کو روزے کی حالت میں شدید زخمی کردیا۔

ایک واقعہ گولکنڈہ اور دوسرا میر چوک پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ زخمی نوجوانوں کی ویڈیوز وائرل ہوئیں اور ٹویٹر پر عوام نے پولیس کی اس پر تشدد کاروائیوں پر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔

عوام کے رد عمل کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کمشنر انجنی کمار نے ایک گھنٹے کے اندر ایک کانسٹیبل سدھاکر اور گولکنڈہ اسٹیشن کے ہوم گارڈ ہنمنت کو فی الفور معطل کردیا، جبکہ گولکنڈہ کے اسٹیشن ہاؤز آفیسر کو اپنے ماتحتوں کو مناسب ہدایات نہ دینے پر میمو جاری کیا۔

ملازمین کی معطلی کے بعد عوام نے ٹویٹر پر پولیس کمشنر کے بر وقت اقدام کی ستائش کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details