اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانگریس تلنگانہ میں بے روزگاری کے مسئلہ پر توجہ دے گی: پرینکا گاندھی - کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی

ریاست تلنگانہ میں 30 نومبر کو اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں جس کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہے۔ Priyanka Gandhi target KCR ahead assembly elections 2023

Priyanka Gandhi
Priyanka Gandhi

By UNI (United News of India)

Published : Nov 25, 2023, 2:19 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے کھمم میں کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے انتخابی تشہیر کے حصہ کے طور پر روڈ شو میں حصہ لیا۔اس روڈ شو کی خاص بات یہ نظرآئی کہ اس میں کانگریس کارکنوں کے ساتھ ساتھ، پڑوسی ریاست آندھراپردیش کی اصل اپوزیشن جماعت تلگودیشم کے کارکن بھی اپنی پارٹی کے جھنڈوں کے ساتھ نظر آئے۔ جنہوں نے کانگریس کی حمایت کی۔ تلگودیشم پارٹی نے تلنگانہ میں انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس روڈ شو میں ہر طرف عوام کی بڑی تعداد نظر آرہی تھی۔ یہ روڈ شوکھمم ٹاون میں ہوا۔ پرینکا گاندھی نے عوام کے جوش وخروش کا ہاتھ ہلاکر جواب دیا۔

کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعہ کو کہا کہ اگر کانگریس 30 نومبر کو ہونے والے تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں جیت جاتی ہے تو بے روزگاری کا سنگین مسئلہ حل کیا جائے گا۔ واڈرا نے جنگاؤں ضلع کے پلکورتھی میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کی طاقت پر فخر کا اظہار کیا اور عوامی بھلائی میں کانگریس پارٹی کے مثبت تعاون کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے اس کا موازنہ وزیراعلی کے۔ چندر شیکھر راؤ خاندان کی جانب سے مبینہ حصول اراضی سے کیا۔ انہوں نے تلنگانہ کی تشکیل کے لیے دی گئی قربانیوں کا اعتراف کیا لیکن افسوس کا اظہار کیا کہ عوام کی خواہشات نامکمل رہیں، خاص طور پر روزگار کے تناظر میں۔

کانگریس لیڈر نے ریاست بننے کے بعد تلنگانہ میں روزگار کے حصول پر سوال کرتے ہوئے بے روزگاری کی بلند سطح کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن (ٹی ایس پی ایس سی) کے امتحان میں پیپر لیک ہونے کی وجہ سے نوجوان مایوسی کا شکار تھے، جس کی وجہ سے خودکشی کے معاملے سامنے آئے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد ایک نوکری کیلنڈر جاری کیا جائے گا اور مقابلہ جاتی امتحانات کے سوالیہ پرچوں کے لیک ہونے کو روکنے کے اقدامات کرتے ہوئے اس مسئلے کو حل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: تلنگانہ میں کانگریس برسراقتدار آئے گی، ریونت ریڈی

پرینکا گاندھی نے خواتین کے مسائل کو حل کرنے کا وعدہ بھی کیا، ہر غریب عورت کو 2500 روپے اور 500 روپے میں گیس سلنڈر فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ مزید برآں، انہوں نے کانگریس کے جیتنے پر ضروری اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کا عہد کیا۔ کانگریس لیڈر نے سدی پیٹ ضلع کے حسن آباد میں منعقدہ ایک اور میٹنگ میں ریاستی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا، پروجیکٹوں میں مبینہ بدعنوانی اور وزیر اعلیٰ خاندان میں وزارتی عہدوں کے ارتکاز پر ناراضگی ظاہر کی۔

یو این آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details