اردو

urdu

ETV Bharat / state

Telangana Assembly Elections 2023 تلنگانہ میں کانگریس برسراقتدار آئے گی، ریونت ریڈی - کانگریس پارٹی کے رہنما ریونت ریڈی

ضلع کھمم کے اندل وائی میں کانگریس پارٹی کے رہنما ریونت ریڈی نے دعوی کیا کہ اس دفعہ ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی تلنگانہ میں بر سر اقتدار آئے گی۔

ریونت ریڈی
ریونت ریڈی

By

Published : Feb 12, 2023, 12:01 PM IST

حیدرآباد:تلنگانہ کانگریس کے صدر و رکن پارلیمنٹ ریونت ریڈی نے دعوی کیا کہ جاریہ سال ہونے والے ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں کانگریس کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے ضلع کھمم کے اندل وائی میں اپنی ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا کے موقعے پر واضح کیا کہ ریاست میں کانگریس کے برسر اقتدار آنے کے بعد براہ راست کسانوں سے ہر فصل کی خریداری کرتے ہوئے بچولیوں کا سسٹم ختم کیا جائے گا۔ ساتھ ہی ہر بے گھر غریب کو پانچ لاکھ روپے کے صرفہ سے اندرما مکان فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ بی سی، ایس سی، ایس ٹی طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کے بچوں کو سرکاری خرچ پر تعلیم کا انتظام کرتے ہوئے ڈاکٹرز، وکلا،انجینئرز، آئی اے ایس، آئی اے ایس، آئی پی ایس، آئی ایف ایس بنانے کے بہتر مقصد کے ساتھ فیس کی ادائیگی کی اسکیم کانگریس کے دورحکومت میں شروع کی گئی تھی تاہم موجودہ بی آر ایس حکومت نے اس اسکیم کی فیس روک دی ہے۔ کانگریس حکومت اس اسکیم کے فیس کے بقایہ جات ادا کرنے کی ذمہ داری قبول کرے گی۔

انہوں نے وعدہ کیا کہ کانگریس کے دور میں ہر اہل شخص کو پوڈو اراضی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی حکومت دو لاکھ ملازمتوں پر تقرری کے اقدامات بھی کرے گی۔ غریبوں کو کارپوریٹ طرز کے علاج کی سہولت کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کسانوں کے قرضہ جات کی معافی کا وعدہ کرتے ہوئے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے دو مرتبہ دھوکہ دیا ہے۔ ریاست کے کسان مایوسی کے شکار ہیں اور وہ خودکشی کر رہے ہیں۔اسی لئے کانگریس حکومت ہر غریب کسان کے دو لاکھ روپے تک کے قرضہ جات معاف کرے گی۔

مزید پڑھیں:Revanth Reddy Criticizes BJP ریونت ریڈی کی بی جے پی پر نکتہ چینی

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details