بیدر: تلنگانہ کے سابق وزیر وہ کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر محمدعلی شبیر نے کرناٹک کے بیدر شہر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کرناٹک میں کانگریس پارٹی کی جانب سے شاندار کامیابی اس بات کی جانب کھلا اشارہ ہے کہ لوگ اب ذات پات اور جھوٹے وعدوں سے بیزار ہو چکے ہیں۔ ملک کی عوام نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے ریاستی و مرکزی حکومتوں اور ان کی جانب سے کیے جانے والے کاموں کو اچھی طرح بھانپ لیا ہے ۔ کیا ریاست کرناٹک کی طرح تلنگانہ ریاست میں بھی کانگریس دوبارہ اقتدار میں آئے گی اس سوال کے جواب میں محمد علی شبیر نے کہا کہ یقینا ریاست تلنگانہ میں کانگریس پارٹی دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔ صرف تلنگانہ میں ہی نہیں پورے ملک میں کانگریس پارٹی کا دوبارہ پرچم لہرائے گا ۔
Telangana Politics 'تلنگانہ میں بھی کانگریس اقتدار میں آئے گی'
تلنگانہ کے سابق وزیر و کانگریس کے سینیئر رہنما محمد علی شبیر نے دعویٰ کیا کہ کرناٹک کی طرح تلنگانہ میں بھی کانگریس پارٹی اقتدار میں آئے گی۔
محمدعلی شبیر نے ریاست کرناٹک میں کانگریس پارٹی کی شاندار کامیابی پر ریاست کے سیکولر عوام کے ساتھ ساتھ انہوں نے اردو صحافیوں کو بھی مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کرناٹک میں اردو صحافیوں نے اسکالر ووٹوں کو ایک جانب کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ بالخصوص مسلم طبقے کے ووٹوں کو تقسیم ہونے سے روکنے میں اردو صحافیوں کی جو کوشش کی ہے وہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بالخصوص مسلم سماج 90 فیصد سے زائد کانگریس پارٹی کو ووٹ کیا۔ اس میں دیگر احباب کے ساتھ ساتھ اردو صحافیوں اور اردو صحافت کا اہم رول ہے ۔محمد علی شبیر نے کرناٹک کی طرح ریاست تلنگانہ میں بھی کانگریس پارٹی کے دوبارہ اقتدار میں آنے کی بات کہی۔
یہ بھی پڑھیں : Telangana Home Minister on Medak Incident: ریاستی وزیر داخلہ محمود علی نے میدک میں مسلم خاندان پر حملے کا نوٹس لیا