اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ: پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کانگریس کا احتجاج - حیدرآباد میں احتجاج

اس موقع پر کانگریس رہنماؤں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومت عوام مخالف پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔ گیس، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تلنگانہ: پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کانگریس کا احتجاج
تلنگانہ: پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کانگریس کا احتجاج

By

Published : Jul 17, 2021, 1:18 PM IST

ریاست تلنگانہ کے تمام اضلاع سے وابستہ 'تلنگانہ کانگریس' نے پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اندر پارک دھرنا چوک پر دھرنا دیا۔

تلنگانہ: پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کانگریس کا احتجاج

تلنگانہ کانگریس پارٹی صدر راونت ریڈی کی قیادت میں 'چلو راج بھون' پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کانگریس کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

تلنگانہ: پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کانگریس کا احتجاج

اس موقع پر کانگریس رہنماؤں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومت عوام مخالف پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔ گیس، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول کے دام 30 پیسے بڑھ کر نئی سطح پر، ڈیزل کی قیمت مستحکم

وہیں دیگر اضلاع سے حیدآباد کے پروگرام میں شرکت کے لیے آنے والے کانگریس پارٹی کے کارکنان کو پولیس نے روک دیا گیا۔

واضح رہے کہ آج پھر پٹرول کی قیمتوں میں 30 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس سے دارالحکومت دہلی سمیت ملک کے زیادہ تر حصوں میں اس کی قیمت نئے سطح پر پہنچ گئی جبکہ ڈیزل کے داموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details