اردو

urdu

ETV Bharat / state

انحراف کا مسئلہ تلنگانہ اسمبلی میں اٹھایا گیا - TRS Legislature Party

تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے واضح کیا ہے کہ دستورکے لحاظ سے ہی کانگریس کے ارکان اسمبلی کو حکمران جماعت ٹی آرایس میں شامل کیا گیا ہے۔

congress-mlas-turn-up-with-black-scarves-at-telangana-assembly

By

Published : Jul 18, 2019, 3:23 PM IST


اسمبلی میں کانگریس کے رکن ملو بھٹی وکرامارکا کی جانب سے کانگریس کے 12 ارکان اسمبلی کو ٹی آرایس میں شامل کرنے کا مسئلہ اٹھایا گیا۔

اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت میں زیر التوا ہے، اسی لیے اس پر بحث کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

بعد ازاں وزیراعلی نے کہا کہ یہ سیاست میں نیا رجحان نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ کرناٹک میں کانگریس کے ارکان اسمبلی بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں، ٹی آرایس جس کے دو تہائی ارکان ہیں،کیا کرسکتی ہے اگر کانگریس کو خود کے ارکان اسمبلی کو پارٹی میں رکھنے میں دشواریوں کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ وہ اس مسئلہ پر وضاحت کر رہے ہیں کیونکہ کانگریس بلز کے مسئلہ پر سے توجہ ہٹانے کے لیے اس مسئلہ کو اٹھارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details