اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایک اور سیاسی رہنما کورونا مثبت

تلنگانہ میں حکمراں جماعت کے تین ارکان اسمبلی اور کانگریس خزانچی کے مثبت پائے جانے کے بعد وی ہنمنت راو کووڈ-19میں مبتلا ہونے والے چوتھے سیاسی رہنما ہیں۔

ایک اور سیاسی رہنما کورونا مثبت
ایک اور سیاسی رہنما کورونا مثبت

By

Published : Jun 21, 2020, 1:08 PM IST

سابق رکن پارلیمان اور کانگریس کے سینئر رہنما وی ہنمنت راو کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

تلنگانہ میں حکمراں جماعت کے تین ارکان اسمبلی اور کانگریس خزانچی کے مثبت پائے جانے کے بعد وی ہنمنت راو کورونا میں مبتلا ہونے والے چوتھے سیاسی رہنما ہوگئے ہیں۔

مذکورہ رہنما اپولو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

بتایا گیا کہ وی ہنمنت راو کچھ دن قبل حیدرآباد کے کچھ علاقوں کا دورہ کرے ہوئے غریبوں میں ضروری اشیا کی فراہمی کے پروگرامز میں حصہ لیا تھا۔

کانگریس رہنما اپنی یوم پیدائش کے دن بخار میں مبتلا ہوئے۔ جس کے بعد انھیں ہسپتال میں داخل کیا گیا۔مذکورہ رہنما اپنے برتھ ڈے سے ہسپتال میں داخل ہونے تک کن کن سے ملاقات کی ہے، پولیس اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے۔

راو کو چند دن قبل حیدرآباد کے نجی ہسپتال میں داخل کروایاگیا کیونکہ وہ بیمار پڑگئے تھے۔بعد ازاں وہ کورونا سے مثبت پائے گئے۔بتایاگیا کہ ڈاکٹرس ان کا علاج کافی احتیاط سے کررہے ہیں کیونکہ ان کی عمر تقریبا70برس ہے۔

ان کے ارکان خاندان کو الگ تھلگ کردیاگیا اور ان افراد کا پتہ چلانے کی کوشش کی جارہی ہے جن سے ان کے ارکان خاندان نے ملاقات کی تھی۔ان کے ارکان خاندان کے مختلف معائنے کئے گئے جن کی رپورٹس کاانتظار ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details