اردو

urdu

ETV Bharat / state

راہل گاندھی کی حیدرآباد میں بے روزگار نوجوانوں سے ملاقات - تلنگانہ میں کانگریس کی انتخابی مہم

تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس رہنما پرینکا گاندھی، راہل گاندھی اور کانگریس صدر ملکارجن کھرگے عوام سے مختلف وعدے کررہے ہیں۔ Rahul Gandhi is in Telangana to campaign for the Assembly elections 2023

congress leader Rahul Gandhi
congress leader Rahul Gandhi

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 26, 2023, 11:50 AM IST

حیدرآباد: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کو حیدرآباد کے ایک مشہور ریستوراں کا دورہ کیا اور بے روزگار نوجوانوں سے بات چیت کی۔ راہل گاندھی نے شہر کے آر ٹی سی ایکس روڈس پر واقع باورچی ہوٹل کا دورہ کیا۔ ہوٹل میں موجود لوگ راہل گاندھی کو اچانک اپنے درمیان دیکھ کر حیران رہ گئے اور لوگوں نے راہل گاندھی سے مصافحہ کیا اور سیلفی بھی لی۔

راہل گاندھی نے سرکاری ملازمت کے لئے امتحانات کی تیاری کرنے والے بے روزگار نوجوانوں سے ملاقات کے لیے سٹی سنٹرل لائبریری کا بھی دورہ کیا۔ ملازمت کے خواہشمندوں نے انہیں امتحانات میں سوالیہ پرچہ لیک ہونے کی وجہ سے درپیش مسائل کے بارے میں جانکاری دی۔

راہل گاندھی نے نوجوانوں کو یقین دلایا کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو دو لاکھ نوجوانوں کو سرکاری ملازمتیں فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات کی تاریخوں، نتائج اور ملازمت کے نوٹیفکیشن کے ساتھ ایک جاب کیلنڈر بھی جاری کیا جائے گا۔

قبل ازیں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وزیراعلی کے چندر شیکھر راو کے خاندان پر رشوت خور حکمرانی کا الزام لگایا اور کہا کہ تلنگانہ کو اس حکمرانی کے سبب مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے نظام آباد ضلع میں انتخابی مہم چلاتے ہوئے اراضی، ریت اور شراب مافیا سے متعلق سرگرمیوں میں اضافہ کو اجاگرکیا۔انہوں نے عوامی حکمرانی کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے چندر شیکھر راو کی حکمرانی کو جاگیردانہ حکمرانی سے تعبیر کیا اور کہا کہ وزیراعظم مودی کے ساتھ ان کی قریبی رفاقت ہے۔

مزید پڑھیں:کانگریس تلنگانہ میں بے روزگاری کے مسئلہ پر توجہ دے گی: پرینکا گاندھی

انہوں نے الزام لگایا کہ ایک لاکھ کروڑ روپے کا گھپلہ کالیشورم پراجکٹ میں کیاگیا ہے۔انہوں نے غریبوں کے مفادات کے لئے کانگریس کے عہد کا اعادہ کیا۔ انہوں نے حیدرآباد کی ترقی میں کانگریس کے رول کو بھی اجاگر کیا۔انہوں نے دلتوں، ایس سیز اور ایس ٹیز کے فنڈس کے دیگر مقاصد کے لئے استعمال کو بھی اجاگر کیا اور کہا کہ ریاست میں کانگریس کے برسر اقتدار آنے پر 6 ضمانتوں پر پہلی کابینہ میں ہی عمل کو یقینی بنایاجائے گا۔

انہوں نے بی جے پی کے ہر بل کی حمایت کا کے چندرشیکھرراو پر الزام لگایا اور کہاکہ مرکزی حکومت اور بی آر ایس میں تعاون ہے۔انہوں نے چندر شیکھر راو کو ریاستی سطح اور بی جے پی کو قومی سطح پر شکست دینے پر زوردیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details