گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی سابق میئر بنڈا کارتیکا ریڈی نے آج مرکزی مملکتی وزیر جی کشن ریڈی، بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری بھوپیندر یادو، ریاستی صدر بنڈی سنجے کی موجودگی میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
سابق کانگریس رہنما کارتیکا ریڈی نے بی جے پی میں شمولیت کے بعد پارٹی دفتر پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’جی ایچ ایم سی انتخابات میں وہ 150 ڈیویژنز میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلائیں گی‘۔ انہوں نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی عوامی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے انہوں نے پارٹی میں شمولیت اخیتار کی۔