اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد: کلاک ٹاورز کی گھڑیوں میں جی پی ایس تکنیک

حیدرآباد کو کلاک ٹاورز کا شہر بھی کہا جاتا ہے۔ حیدرآباد و سکندرآباد میں کل آٹھ کلاک ٹاورز موجود ہیں جن میں سے اکثر ٹاورز کی گھڑیاں بند ہیں۔

حیدرآباد: کلاک ٹاورز کی گھڑیوں میں جی پی ایس تکنیک

By

Published : Jul 26, 2019, 10:16 AM IST

حکومت نے حال ہی میں دو کلاک ٹاورز کی گھڑیاں درست کی ہیں جن میں محبوب چوک اور معظم جاہی مارکٹ کی گھڑیاں شامل ہیں۔

دونوں ہی کلاک ٹاورز کی گھڑیاں اب چل تو رہی ہیں لیکن ان میں پہلے جیسی بات نہیں رہی ہے کیوںکہ پرانے طرز کی گھڑیاں میکانیکل طرز کی تھیں جن میں گھنٹے نصب تھے اور ان کی آواز دور تک سنائی دیتی تھی لیکن اب ان گھڑیوں کی جگہ نئی اور عام گھڑیوں نے لے لی جو مشین سے چلتی ہے۔

حیدرآباد: کلاک ٹاورز کی گھڑیوں میں جی پی ایس تکنیک

اب حیدرآباد اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے رمیش واچ کو جدید گھڑیوں کی ذمے داری سونپی ہے۔ تجربے کے طور پر پہلے ایک گھڑی نصب کی جائے گی بعد ازیں تمام گھڑیاں لگانے کی ذمے داری دی جائے گی۔

رمیش واچ کمپنی کے مالک لکشمن نے گھڑی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ گھڑی جی پی ایس تکنیک سے لیس ہے۔ اس میں بار بار وقت ملانا نہیں پڑتا۔ جی پی ایس کی وجہ سے یہ گھڑی سیٹلائٹ سے جڑی رہتی ہے، اس لیے آگے پیچھے نہیں ہوتی اور اس کی آواز پرانے طرز کی گھڑیوں سے مماثلت رکھتی ہے جس سے کافی دور سے بھی وقت معلوم ہو جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details