اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ اور اے پی میں موسم کی تبدیلی کا عمل شروع - ساحلی آندھرا اور رائلسیما میں موسم کے خشک رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ساحلی آندھرا اور رائل سیما میں موسم کے خشک رہنے کا امکان ہے۔

WEATHER IN TELANAGA
WEATHER IN TELANAGA

By

Published : Feb 16, 2021, 4:08 PM IST

تلگو ریاستیں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں موسم کی تبدیلی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ ان ریاستوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جبکہ رات کے درجہ حرارت میں کمی برقرار ہے۔

اسی دوران محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں کہا ہے 'آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ساحلی آندھرا اور رائل سیما میں موسم کے خشک رہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تلنگانہ، ساحلی آندھراپردیش اور رائل سیما میں موسم خشک رہا۔ اقل ترین درجہ حررات بالترتیب 16.2 ڈگری سلسیس تلنگانہ کے میدک ضلع میں درج کیا گیا جبکہ 19.5 ڈگری سلسیس حیدرآباد میں درج کیا گیا۔ اے پی کے آروگیہ ورم میں اقل ترین درجہ حرارت 15.5 ڈگری سلسیس درج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے
اقلیتی کمیشن میں 7 میں سے 6 عہدے خالی، مرکز سے جواب طلب

آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں فروری ماہ کے آخر میں گرمی کا موسم شروع ہو جاتا ہے اور مئی کے آخر تک دونوں ریاستوں میں لوگوں کو شدت کی گرمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details