کشن ریڈی نے اہم اور حساس تنصیبات بشمول ایئرپورٹس، میٹرو اسٹیشنز اور ملک بھر کے اٹامک انرجی خلائی تنصیبات پر سی آئی ایس ایف اہلکاروں کی تعیناتی کی ستائش کی۔
سیکوریٹی منظرنامے میں تبدیلی کےلیے سی آئی ایس ایف کا اہم کردار انہوں نے عالمی سطح پر سیکوریٹی انتظامات میں ہورہی تبدیلیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خطرات کے مدنظر سیکوریٹی صلاحیتوں میں اضافہ ضروری ہوگیا ہے۔ انہوں نے فورس میں خاتون اہلکاروں کی شمولت کا ذکر کرتے ہوئے ان کی خدمات کو قابل تعریف بتایا اور خاتون اہلکاروں کی سراہنا کی۔
انہوں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ حیدرآباد کے این آئی ایس اے میں اسسٹنٹ کمانڈنٹس میں راست تقرری کے 33 ویں بیاچ کی رنگارنگ پریڈ سے خطاب کیا اور دہلی سے اس پریڈ کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین کے 'انسانی تجربات' میں شامل دیپک پالیوال سے خصوصی گفتگو
مرکزی مملکتی وزیر نے ملک میں بدلتے سلامتی پس منظر میں سی آئی ایس ایف کے کلیدی رول کی ستائش کی۔ انہوں نےاس موقع پر کہا کہ تربیت پانے والے اہلکار ملک کی باوقار فورس کا حصہ بن جائیں گے۔ بیاچ میں ایک سو تربیت پانے والوں میں 11 اسسٹنٹ کمانڈنٹس پروبیشنر، 79 سب انسپکٹرز اور 10 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز شامل ہیں جو سی آئی ایس ایف، این آئی ایس اے حیدرآباد سے کامیاب ہوئے ہیں۔