اردو

urdu

ETV Bharat / state

پانی کی نامناسب سپلائی پر ننھی لڑکی کی شکایت، کے ٹی آر کا ردعمل - سکندرآباد

پانی کی سپلائی کے سلسلہ میں ایک ننھی لڑکی کی جانب سے کی گئی شکایت پر تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق و انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے ردعمل ظاہر کیا۔

Child complains about water supply, KTR responds
پانی کی نامناسب سپلائی پر ننھی لڑکی کی شکایت، کے ٹی آر کا ردعمل

By

Published : May 27, 2020, 1:13 PM IST

کے ٹی آر نے فوری طور پر حیدرآباد میٹرو پولیٹین واٹرسپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کو ہدایت دی کہ وہ سکندرآباد کے دیوی نگر اور آر کے پورم کے متصل علاقوں کے پانی کے مسائل حل کرے کیونکہ ان علاقوں میں پانی کی نامناسب سپلائی کی جارہی ہے۔

دیوی نگر سے تعلق رکھنے والی ایک ننھی لڑکی گائتری نے وزیرموصوف کو ٹوئیٹر کے ذریعہ بھیجے گئے ویڈیو میں پانی کی نامناسب سپلائی کی شکایت کی تھی۔ ننھی لڑکی نے اپنے اس ویڈیو میں شکایت کرتے ہوئے کہا کہ اس کے متعلقہ علاقہ میں پانی کی مناسب سپلائی نہیں کی جارہی ہے۔اس نے اپنی اس مختصر ویڈیو میں کہاکہ پانی کی نامناسب سپلائی کے نتیجہ میں کافی مشکلات کا سامناکرناپڑرہا ہے۔

اس پر کے ٹی آر نے فوری طورپر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے واٹربورڈ کو ہدایت دی کہ وہ مقامی جنرل منیجر کو اس مسئلہ کے حل کی ذمہ داری دے۔انہوں نے اپنے دفتر کے اسٹاف کو بھی ہدایت دی کہ وہ اس معاملہ پر نظر رکھے۔

ریاستی وزیر کی ہدایت کے بعد بورڈ کے ذمہ داروں نے اس علاقہ کا دورہ کیا اور مقامی افراد سے اس سلسلہ میں ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔اس موقع پر کئی شہریوں نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ پانی کی نامناسب سپلائی کے سلسلہ میں بورڈ کے ذمہ داروں سے کی گئی کئی شکایات کے باوجود اس مسئلہ کو حل نہیں کیاگیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details