تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس آر ایس چوہان نے کہا کہ 'چھوٹے بچوں اور خواتین کے معاملات کے تیزتر تصفیے کے لئے فاسٹ ٹریک کورٹس ریاست بھر میں قائم کئے جائیں گے۔'
انہوں نے شادنگر میں اسی طرح کے معاملات سے نمٹنے کے لئے قائم کردہ فاسٹ ٹریک کورٹ کا آن لائن افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 'تمام ریاستوں میں بھی اسی طرح کی عدالتیں قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ کووڈ 19 کی وجہ سے ایسے معاملات سے نمٹنے میں تاخیر ہو رہی ہے۔'