اردو

urdu

ETV Bharat / state

کے سی آر نے اذان سن کر تقریر روک دی

ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلی، کے چندریشیکر راؤ نے جمعرات کے روز ضلع سدی پیٹ میں منعقد ہوئے جلسہ عام میں اپنی تقریر، اذان سن کر روک دی۔ وزیر اعلی اذان کے ختم ہونے تک خاموش کھڑے رہے۔

کے سی آر نے اذان سن کر تقریر روک دی
کے سی آر نے اذان سن کر تقریر روک دی

By

Published : Dec 11, 2020, 12:53 PM IST

وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو جمعرات کو ضلع کے گورنمنٹ ڈگری کالج گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔

اس واقعے کے بعد ، اذان کے لئے ان کا احترام دیکھ کر بہت سے لوگ متاثر ہوئے۔ وزیر اعلی کے سی آر تمام مذاہب کا احترام اور گنگا جمنی تہذیب کو مانتے ہیں۔ کے سی آر نے کئی بار کہا کہ تلنگانہ کی تہذیب اور سیکولر اقدار ملک بھر کے لیے ایک مثال ہے۔

کے سی آر نے اذان سن کر تقریر روک دی

اس سے قبل بھی ایک تقریب کے سی آر نے اذان سن کر تقریر روک دی تھی اور اپنے رفقا کو خاموش رہنے کے لیے کہا تھا۔

اس تقریب میں کے سی آر نے سدی پیٹ کے قریب دوسرے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے امکان کے بارے میں اشارہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ "سدی پیٹ ایک بہت ہی متحرک مقام ہے اور دارالحکومت سے بہت قریب ہے۔ انہوں نے سدی پیٹ کے کونڈاپاک منڈل کے دودیڈا گاؤں میں انفارمیشن ٹکنالوجی ٹاور کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد کہا ، "مستقبل میں ، ضلع سدی پیٹ کے حدود میں ، ہم ایک اور بین الاقوامی ہوائی اڈے کے آنے کی توقع کرسکتے ہیں"۔

یہ بھی پڑھیں:ڈرگز کیس: حکومت کو جواب دینےکا آخری موقع

ABOUT THE AUTHOR

...view details