تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے ورکنگ پریسیڈنٹ و رکن پارلیمان ریونت ریڈی نے وزیراعظم نریندر مودی پر سیاہ زرعی قوانین کے ذریعہ ملک کے 80 کروڑ کسانوں کو کارپوریٹ اداروں کا غلام بنانے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا۔ اپنی پدیاترا کے دوران ریونت ریڈی نے آمنگل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غریب عوام اور کسانوں میں اراضی تقسیم کرنے کا کانگریس کو اعزاز حاصل ہے۔ لیکن وزیراعظم اپنے صنعتی دوستوں اڈانی اور امبانی کو فائدہ پہنچانے کسانوں کو خود ان کی اراضی سے بےدخل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ریونت ریڈی نے کہا کہ ان مخالف کسان قواین پر عمل سے فصلوں کو خریدنے والے مراکز نہیں رہیں گے ۔ فصلوں کو اقل ترین قیمت وصول نہیں ہوگی ۔ مارکٹس نہیں رہیں گے اور ساتھ ہی نقصان ہونے پر عدالت سے رجوع ہونے کی گنجائش نہیں رہے گی اور یہاں تک راشن شاپس بھی برخاست کردئیے جائیں گے۔