حیدرآباد: سی بی آئی کے اہلکاروں کی ایک ٹیم اتوار کو تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کی بیٹی اور بی آر ایس ایم ایل سی کے کویتا کی رہائش گاہ پر پہنچی، جہاں ان سے 'دہلی ایکسائز پالیسی اسکیم' کے سلسلے میں پوچھ گچھ کرے گی۔ سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے گزشتہ ہفتے کویتا کو مطلع کیا تھا کہ سی بی آئی کی ایک ٹیم پوچھ گچھ کے لیے 11 دسمبر کو حیدرآباد میں ان کی رہائش گاہ پر جائے گی۔ CBI Team Reaches MLC Kavithas House
کویتا کو سی بی آئی نے اس کیس کے سلسلے میں اپنا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے نوٹس جاری کیا تھا، حال ہی میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ 11 سے 15 دسمبر (13 تاریخ کو چھوڑ کر) حکام سے ملاقات کر سکیں گی۔ دہلی شراب بدعنوانی کے سلسلہ میں تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی بیٹی و رکن قانون سازکونسل کے کویتا سے سی بی آئی کی پوچھ گچھ سے پہلے ان کے مکان کے قریب پولیس نے سیکوریٹی سخت کردی۔