نئی دہلی: نئی دہلی: تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کی بیٹی کویتا کے سابق چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بوچی بابو گورنٹلا کو سی بی آئی نے دہلی شراب پالیسی کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے۔ ایکسائز پالیسی گھوٹالے کی تحقیقات کے دوران مرکزی ایجنسیوں نے مبینہ طور پر ایک جنوبی گروپ کی نشاندہی کی تھی۔ بوچی بابو کو اس گروپ کی نمائندگی کرنے والے شخص کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس گروپ میں تلنگانہ کی حکمراں بھارت راشٹرا سمیتی کی کویتا، آندھرا پردیش کی حکمراں وائی ایس آر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ مگنتا سری نواسلو ریڈی اور اربندو فارما کے سرتھ ریڈی شامل ہیں۔
Delhi Liquor Scam Case تلنگانہ کے وزیر اعلی کی بیٹی کویتا کے سابق سی اے گرفتار
سی بی آئی نے تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کی بیٹی کویتا کے سابق چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ (سی اے) بوچی بابو گورنتلا کو دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتار کیا ہے۔
ایجنسیوں نے دعویٰ کیا کہ دہلی ایکسائز پالیسی کی تشکیل اور اس پر عمل درآمد میں مبینہ کردار کے لیے گرفتار کیا گیا تھا اور اس طرح حیدرآباد میں واقع ہول سیل اور ریٹیل لائسنس دہندگان اور ان کے مالکان کو سال 2021-22 کے لیے دہلی ایکسائز پالیسی کے تحت غلط طریقے سے فائدہ پہنچایا تھا۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے رپورٹ کیا کہ سی اے کو دہلی طلب کیا گیا اور منگل کو گرفتار کرلیا گیا کیونکہ وہ تعاون نہیں کررہے تھے اور ان کے جوابات مضحکہ خیز پائے گئے۔ یہ پہلی بار نہیں ہے جب اس معاملے میں سی اے کا نام سامنے آیا ہے۔ 2022 میں، ڈومل گوڈا کے اروند نگر میں واقع ان کی رہائش گاہ پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے چھاپہ بھی مارا تھا کیونکہ وہ کویتا سمیت کئی نامور افراد کے لیے کام کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : Delhi Liquor Policy Scam کے کویتا نے دہلی شراب بدعنوانی معاملہ میں لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کی