یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں پیش آیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی سے وائرل ہوگئیں جس کے بعد گولہ پلی پولیس نے سات نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق 26 سالہ نوجوان پرشانت گوڑ نے 2 جولائی2020 کو اپنی سالگرہ منائی۔
اس نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر تلوار سے کیک کاٹا اور اس جشن کی تصاویر بھی لیں۔