ریاستی الیکشن کمشنر پارتا سارتھی نے کہا کہ جی ایچ ایم سی انتخابات میں بطور کارپوریٹر مقابلہ کرنے والے امیدواروں کو پانچ لاکھ روپے سے زیادہ رقم خرچ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ساتھ ہی ریزرویشن میں کوئی تبدیلی نہیں ہے اور نہ ہی حلقوں میں کوئی تبدیلی ہوگی۔ ایس سی، ایس ٹی، بی سی اور خواتین کے لئے سال 2016 میں جو تحفظات پر عمل آوری ہوئی تھی، اب بھی وہی تحفظات برقرار رہیں گے۔
اسٹیٹ الیکشن کمیشن کے دفتر میں گریٹر حیدرآباد کی حدود میں شامل کلکٹرس، ایڈیشنل کلکٹرس اور کمشنر جی ایچ ایم سی کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ ساتھ ہی اضلاع حیدرآباد ، رنگاریڈی ، سنگاریڈی ، میڑچل ، ملکاجگیری کے ایڈیشنل کلکٹرس کو ڈیوٹی الیکشن آفیسرس کی حیثیت سے نامزد کرنے کا فیصلہ کیا۔
جی ایچ ایم سی کمشنر لوکیش کمار کو ایڈیشنل کلکٹرس سے رابطہ تال میل پیدا کرتے ہوئے آزادانہ ماحول میں انتخابی عمل کو مکمل کرنے کی ہدایات دی۔