حیدرآباد: حیدرآباد میں مختلف مقامات پر پوسٹرس اور فلیکسی بورڈس لگائے گئے ہیں جن میں لکھا گیا ہے کہ بی جے پی میں شامل ہونے سے پہلے اور شامل ہونے کے بعد۔ ان انوکھے قسم کے پوسٹرس اور فلکسی میں سیاسی لیڈروں کی تصاویر کو جگہ دی گئی ہے جو مرکزی جانچ ایجنسیوں کی کارروائی کے بعد بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔ ان پوسٹرس کے ذریعہ زعفرانی جماعت پر طنز کیا گیا ہے۔ تصاویر کی خاص بات یہ ہے کہ ان سیاسی لیڈروں کے کپڑوں پر بی جے پی میں شمولیت سے پہلے داغ دکھائے گئے اور بی جے پی میں شمولیت کے بعد ان کے کپڑوں میں زعفرانی رنگ کر دیا گیا۔ بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا کی تصویر کو بھی اس میں جگہ دیتے ہوئے بتانے کی کوشش کی گئی کہ مرکزی ایجنسی کی کارروائی کے باوجود کویتا کے کپڑوں کا رنگ نہیں بدلا۔
یہ بھی پڑھیں:Controversial Hoarding Of PM Modi: نریندر مودی کے خلاف ہورڈنگز لگانے کے معاملے میں پانچ گرفتار