اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ میں اقلیتی بہبود کے لیے مثالی بجٹ، بس رقم خرچ نہیں ہوتی

ریاست تلنگانہ میں محکمہ اقلیتی بہبود کے لیےمختص کردہ بجٹ پچھلے تین سالوں سے مکمل خرچ نہیں ہوا ہے۔ اقلیتی بہبود کا بجٹ پچھلے تین برس میں 45 فیصد سے زیادہ خرچ نہیں ہوا۔

تلنگانہ میں اقلیتی بہبود کےلیےمثالی بجٹ، بس خرچ نہیں ہوتا
تلنگانہ میں اقلیتی بہبود کےلیےمثالی بجٹ، بس خرچ نہیں ہوتا

By

Published : Jan 5, 2021, 8:37 AM IST

Updated : Jan 5, 2021, 9:56 AM IST

یو آر ٹی آئی نامی تنظیم نے ریاست تلنگانہ کے محکمہ اقلیتی بہبود سے متعلق اہم معلومات فراہم کی ہیں۔

تلنگانہ میں اقلیتی بہبود کے لیے مثالی بجٹ، بس رقم خرچ نہیں ہوتی

مذکورہ تنظیم نے محکمہ اقلیتی بہبود میں ایک آر ٹی آئی فائل کی جس پر محکمہ کے کمشنر نے پچھلے تین برس کی رپورٹ دی۔

ریاست تلنگانہ میں محکمہ اقلیتی بہبود کےلیےمختص کردہ بجٹ پچھلے تین سالوں سے مکمل خرچ نہیں ہوا ہے۔بتایا گیا کہ محکمہ اقلیتی بہبود کا بجٹ پچھلے تین سالوں میں صرف 45 فیصد ہی خرچ ہوا۔

رضاکارانہ تنظیم یو آر ٹی آئی کو ملی آر ٹی آئی رپورٹ کے مطابق اقلیتوں کے لئے مختص کردہ بجٹ کا اوسط تقریبا 45 فیصد زیادہ خرچ نہیں ہوا۔

مالی سال 2020 - 21 اقلیتوں کے لیے مختص کردہ بجٹ میں سے صرف 38صرف فیصد بجٹ استعمال ہوا ہے۔ جبکہ مالی سال کے اختتام کے لئے صرف تین ماہ رہ گئے ہیں-

یو آر ٹی تنظیم کی جانب سے محکمہ اقلیتی بہبود سے 2018 سے 2020 تک اقلیتوں کے بجٹ سے متعلق تفصیلات طلب کی گئی تو یہ اعداد و شمار سامنے آیے۔

یو آر ٹی آئی کے رکن محمد عبدالکریم نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے 2020-21 مالی سال کے لئے 1136.27 کروڑ روپے مختص کئے گئے - مگر ابھی تک 440.76 کروڑ روپے یعنی 38 فیصد بجٹ ہی خرچ کیاگیا -

کووڈ-19 وبا کی وجہ سے اقلیتی رہائشی اسکولوں پر 10.50 کروڑ روپے کا خرچ آیا- ان میں سے زیادہ تر عمارتوں کے کرایوں اور تنخواہوں پر خرچ ہوا-

اقلیتوں کو روزگار سے مربوط کرنے اور ٹریننگ کے لیے لئے 5 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کیے گئے تھے جس میں سے صرف 27 لاکھ خرچ کئے گئے۔

انھوں نے کہا کہ صرف شادی مبارک اسکیم پر سو فیصد عمل کیا گیا باقی کسی بھی شعبے میں بجٹ کو مستحقین تک پہنچایا نہیں گیا۔

انھوں نے کہا کہ حکومت بجٹ منظور کرتی ہے۔لیکن فینانس ڈپارٹمنٹ بجٹ جاری نہیں کرتا۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد میں ’ارطغرل غازی‘ مندی ہوٹل کی مقبولیت

Last Updated : Jan 5, 2021, 9:56 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details