تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پی اجے کمار نے تلنگانہ راشٹرا سمیتی کو بھارتیہ راشٹرا سمیتی میں تبدیل کرنے کے سلسلہ میں گذشتہ روز وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اور اس اعلان کی ستائش کی۔ Telangana Transport Minister on BRS انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس یقین کااظہار کیا کہ بی آرایس، ملک کی سیاست میں بڑی تبدیلیاں لائے گی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ دیگر ریاستوں کے لوگ محسوس کرتے ہیں کہ چندرشیکھرراو کا قومی سیاست میں داخلہ ایک اچھی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام ریاست تلنگانہ کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ ملک بھر میں رعیتو بندھو، دلت بندھو، رعیتو بیمہ اور آسرا پنشن جیسی کئی فلاحی اسکیمیں نافذ کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک ترقی کر رہا ہے اور چندرشیکھرراو میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی طاقت ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر چہ کہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی کانام بدل کربھارتیہ راشٹرا سمیتی کردیاگیا ہے تاہم پارٹی کے رنگ اور نشان میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ ہر جگہ ٹی آر ایس کے بجائے بی آر ایس کا نام استعمال کیا جائے۔ KCR National Party
Telangana Transport Minister on BRS: 'بی آرایس، ملک کی سیاست میں بڑی تبدیلیاں لائے گی' - تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پی اجے کمار
تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پی اجے کمارنے کہا کہ ملک کے عوام ریاست تلنگانہ کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ ملک بھر میں رعیتو بندھو، دلت بندھو، رعیتو بیمہ اور آسرا پنشن جیسی کئی فلاحی اسکیمیں نافذ کی جائیں گی۔ Telangana Transport Minister on BRS
بی آرایس، ملک کی سیاست میں بڑی تبدیلیاں لائے گی