اردو

urdu

ETV Bharat / state

طلاق ثلاثہ بل پر بی جے پی میں جشن

طلاق ثلاثہ بل کی منظوری کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان میں جشن کا ماحول ہے۔

طلاق ثلاثہ بل پر بی جے پی میں جشن

By

Published : Jul 31, 2019, 11:30 PM IST

ریاست تلنگانہ میں بھی بی جے پی کارکنان خوشیاں منا رہے ہیں اور ان رہنماؤں کی سخت نکتہ چینی کر رہے ہیں، جنہوں نے گذشتہ روز ایوان سے واک آوٹ کیا تھا۔

طلاق ثلاثہ بل پر بی جے پی میں جشن

ریاستی بی جے پی مینارٹی مورچہ کے رکن دیانت حسین نے اس بل پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بل کی ایک لمبی مدت سے ضرورت محسوس کی جا رہی تھی، کیوں کہ طلاق ثلاثہ کا معاملہ بہت بڑھ گیا ہے۔

خیال رہے کہ 30 جولائی 2019 ئ کو پارلیمان کے ایوان بالا یعنی راجیہ سبھا میں ایک طویل بحث کے بعد طلاق ثلاثہ کا بل منظور کر لیا گیا ہے۔

ایوان زیریں یعنی لوک سبھا میں اسے بھاری اکثریت سے پہلے ہی منظور کر لیا گیا تھا۔ صدر جمہوریہ کے دستخط کے بعد اب یہ باضابطہ قانون بن جائے گا۔

راجیہ سبھا میں بل کی حمایت میں 99 ووٹ پڑے جبکہ مخالفت میں 84 ووٹ ڈالے گئے۔

این ڈی اے کی حلیف جماعت جنتا دل یونائٹیڈ اور اے آئی اے ڈی ایم کے نے بل کی مخالفت کی اور ووٹنگ کے وقت ایوان سے غیر حاضر رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details