تلنگانہ کے وزیر خزانہ ہریش راؤ کے دورہ کا بائیکاٹ کرتے ہوئے احتجاج کرنے والے بی جے پی کے کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
میدک ضلع کے نرساپور میں ان بی جے پی کے کارکنوں نے ضلع کے مسائل کے حل کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کے دورہ کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے حصہ کے طور پر زعفرانی جماعت کے کارکن سڑک پر بیٹھ گئے اور ریاستی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر پولیس نے ان کو حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔