اردو

urdu

ETV Bharat / state

BJP to Form Govt in Telangana: تلنگانہ میں بی جے پی حکومت بنانے جا رہی ہے: منوج تیواری - Member of Parliament Manoj Tiwari

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان منوج تیواری نے حیدر آباد میں پارٹی کی نیشنل ایگزیکٹیو میٹنگ کے دوران ای ٹی وی بھارت سے گفتگو میں کہا کہ تلنگانہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت بنانے جارہی ہے۔ BJP National Executive Meeting

ETV Bharat exclusive interview with BJP MP
بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان منوج تیواری

By

Published : Jul 2, 2022, 2:30 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ حیدرآباد کنونشن سینٹر Hyderabad Convention Center میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی نیشنل ایگزیکٹیو کا اجلاس منعقد ہورہا ہے۔ اس کا افتتاح بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کیا۔ بی جے پی ورکنگ کمیٹی میں ملک بھر سے تقریباً 350 ارکان موجود ہیں۔ وزیر اعظم مودی بھی اس میٹنگ میں شرکت کے لیے حیدرآباد آنے والے ہیں۔ MP Manoj Tiwari in Hyderabad

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان منوج تیواری

ای ٹی وی بھارت نے بی جے پی کے رکن پارلیمان منوج تیواری کے ساتھ خصوصی بات چیت کی جو اس دو روزہ میٹنگ میں شرکت کے لیے پہنچے تھے۔ منوج تیواری نے کئی مسائل پر روشنی ڈالی۔ نُپور شرما کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اس طرح کے بیان کو غلط سمجھتے ہیں لیکن اس کا فیصلہ سڑک پر نہیں ہونا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں منوج تیواری نے تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس آئی ٹی ہب میں میرا واٹس ایپ نہیں چل رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایم نریندر مودی کو تلنگانہ کی گلیوں میں مودی کی باتیں ہورہی ہے جو وزیراعظم کی مقبولیت کی نشانی ہے۔ آنے والے وقت میں ہم یہاں ڈبل انجن والی حکومت بنانے جا رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details