کریم نگر: ریاست تلنگانہ کےکریم نگر میں ہنومان جینتی کے موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے زیر اہتمام ہندو ایکتا یاترا کا انعقاد کیا گیا۔ بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کی قیادت میں یاترا نکالی گئی۔ آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسواشرما نے ویشیہ بھون سے شروع ہونے والی اس یاترا میں شرکت کی۔ اس موقع پر پورے علاقے کو زعفرانی جھنڈوں سے سجایا دیا گیا۔ بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے نے کہا کہ ہندو مذہب کے بغیر بھارت کا وجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک زمانے میں ہندو سب کے رشتہ دار تھے، اب تو حال کچھ اور ہی انہوں نے وضاحت کی کہ بھاگیہ لکشمی مندر نے ہندوؤں کو متحد کیا ہے۔ بنڈی سنجے نے کہا کہ ایکتا یاترا ہندوؤں کو متحد کرے گی۔ تمام ہندوؤں کو متحد ہونا چاہیے۔ اگر ہم کرناٹک میں ہار گئے تو کیا ہم ہندو ازم کو کھو دیں گے؟ ہندو مذہب کے بغیر، بھارت نہیں ہوگا۔
Himanta Biswa Sarma On BRS تلنگانہ میں جلد ہی رام راج آئے گا: ہیمانتا بسوا شرما
تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کی قیادت میں تلنگانہ کے کریم نگر میں ایک ہندو ایکتا یاترا نکالی گئی جس میں آسام کے وزیر اعلی ہیمانتا بسوا شرما نے بھی شرکت کی، اس دوران انہوں نے تلنگانہ حکومت اور اسد الدین اویسی پر تنقید کی۔
اس موقع پر آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسونت شرما نے کہا کہ تلنگانہ میں جلد ہی رام راج آئے گا۔ اور کامن سول کوڈ کو جلد نافذ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آسام میں ملازمین کو ایک تاریخ کو ادائیگی کی جارہی ہے لیکن تلنگانہ میں انہیں یہ نہیں بتایا گیا کہ تنخواہ کب ادا کی جائے گی۔ ہمانتا بسوا شرما نے واضح کیا کہ ملک کو وشو گرو بنانا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم آسام میں 'لو جہاد' کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ ہم ریاست میں مدارس کی تعلیم کو بند کرنے کی طرف قدم اٹھا رہے ہیں۔ ہمانتا بسوا شرما نے کہا کہ ہماری حکومت نے اپنی ریاست میں 600 مدارس کو بند کر دیا ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے صدر و حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کو نشانہ بناتے ہوئے ہمانتا بسوا شرما نے کہا کہ نیا بھارت ان سے خوفزدہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اویسی سے کہنا چاہتا ہوں کہ میں اس سال مزید 300 مدارس کو بند کروں گا۔ شرما نے کہا کہ ہندو ایکتا کسی مذہب کے خلاف نہیں ہے۔ مجھے یقین ہے کہ جب تک ہندو بھارت میں رہیں گے تب تک ملک میں بھلائی ہوگی۔ آج آپ پاکستان کے حالات دیکھ رہے ہیں۔ آج بھارت کی باگ دوڑ ہندو کے ہاتھ میں ہیں کچھ لوگ کہتے ہیں کہ بھارت پسماندہ ہے لیکن وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کو دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت بنا دیا اور جلد ہی ملک وشو گرو بھی بن جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : KTR On LPG Price Hiked بی جے پی کی ڈبل انجن حکومت نے ایل پی جی کی قیمت تین گنا کردیے، کے ٹی آر