حیدرآباد:کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا تلنگانہ میں 8ویں دن میں داخل ہوگئی ہے جس پر کافی بہترعوامی ردعمل دیکھا جا رہا ہے۔ جگہ جگہ راہل گاندھی عوام اور مختلف طبقات سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کر رہے ہیں۔ہجوم کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا جا رہا ہے۔کئی مقامات پر کانگریس کے لیڈروں کے ساتھ ساتھ دیگر شعبہ جات کی اہم شخصیات تاجر برادری ان سے ملاقات کرتے ہوئے کچھ دور فاصلہ تک اس یاترا کا حصہ بن رہی ہیں۔ Bharat Jodo Yatra in Hyderabad
کانگریس کے لیڈروں کی جانب سے جگہ جگہ خیر مقدمی اسٹیج بناتے ہوئے ان کا استقبال کیاجارہا ہے۔اس یاترا کے سلسلہ میں تلنگانہ کانگریس کے لیڈران سرگرم ہیں۔یہ یاترا تلنگانہ میں 19اسمبلی اور7پارلیمانی حلقوں کا احاطہ کرے گی اور7نومبر کو مہاراشٹرمیں داخل ہونے سے پہلے اس تلگو ریاست میں 375کلومیٹر سفر مکمل کرے گی۔4 نومبر کو یاترا میں ایک دن کا وقفہ دیا جائے گا۔
وہیں گزشتہ روز راہل گاندھی کی آمد سے پہلے چار مینار کے دامن میں کانگریس کارکنان راہل گاندھی کا انتظار کررہے تھے راہل گاندھی پہنچنے کے بعد اجتماعی طور پر قومی ترانہ گایا گیا۔ اور پھر راہل گاندھی نے چار مینار کے سامنے پرچم کشائی کی۔ جس کے بعد کانگریس کارکنوں نے پر جوش انداز میں نفرت چھوڑو بھارت جوڑو کے نعرے لگائے۔ بعد ازاں راہل کی یاترا وہاں سے آگے کی طرف روانہ ہوگئی ہے۔ Rahul Gandhi Hoists Tricolour at Charminar