اردو

urdu

ETV Bharat / state

Health Care Services غریبوں کو بہتر معیاری صحت کی دیکھ بھال کی خدمات حکومت کا بنیادی مقصد

ریاست تلنگانہ میں حکومت کی جانب سے غریب عوام کے لئے صحت سے متعلق مختلف پروگرامس کا آغاز کیا گیا ہے۔ Health Care Services

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jul 30, 2023, 2:15 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راو نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر صحت عامہ کیلئے وزیراعلی چندر شیکھر راو نے پلے دواخانے، بستی دواخانے، پرائمری ہیلت سنٹرس، ایریا اسپتالوں اور ٹیچنگ اسپتالوں کا قیام عمل میں لایا ہے۔ سرکاری اسپتالوں میں پرائیویٹ اسپتالوں کی طرز پر بہتر طبی خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ ریاستی حکومت کا بنیادی مقصد غریبوں کو معیاری صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنا ہے۔

وزیر موصوف نے سدی پیٹ ضلع کے گٹلا مالیا میں 63 لاکھ روپے سے پرائمری ہیلت سنٹر کی عمارت کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت دیہاتوں کو تمام سہولیات کے ساتھ مثالی بنا رہی ہے۔ انہوں نے سدی پیٹ بلدیہ کے زیر اہتمام گھر گھر پودے تقسیم کرنے کے پروگرام میں بھی شرکت کی اور پرچم لہرا کر پروگرام کا آغاز کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ تلنگانہ واحد ریاست ہے جس نے شجرکاری کے ذریعہ 7.4 فیصد سرسبزی وشادابی میں اضافہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:تلنگانہ: وزیر صحت نے حفظان صحت کی برقراری کی ضرورت پر زور دیا

انہوں نے کہا کہ عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے صرف اسپتال بنانا ضروری نہیں بلکہ انہیں بیماریوں سے بچانا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ درخت اگانے سے صحت کو ہر طرح سے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ مشن بھاگیرتا کے ذریعہ محفوظ پینے کا پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details