تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم و نسق و انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راو نے ایچ ایم ڈی اے کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ حیدرآباد شہر اور ٹینک بنڈ ( حسین ساگر ) کو خوبصورت بنانے کے کاموں پر توجہ کریں۔
ایک جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے کے ٹی راما راو نے کہا کہ منصوبہ بندی ‘ ویژن اور ڈیزائین پر خاص توجہ دی جانی چاہئے کیونکہ اب ٹی ایس بی پاس قانون پر عمل آوری کی جا رہی ہے ۔ ٹینک کو خوبصورت بنانے سے متعلق کام ایسے ہونے چاہئیں جن کی عوام ستائش کریں۔
انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے ترقیاتی کاریڈور والے بفر زونس میں غیر قانونی ڈھانچوں پر سخت کارروائی کی جانی چاہئے اور آوٹر رنگ روڈ ایریا کے ضلع کلکٹرز کو اس میں شامل کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں عوامی سہولیات جیسے فوڈ کورٹس ‘ ریسٹ ایریا ‘ پٹرول پمپس اور سبزہ زار میں اضافہ پر توجہ دی جانی چاہئے ۔