اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بابری مسجد فیصلے کا جلوس میلاد پر کوئی اثر نہیں ہوگا' - حیدآباد میں ایودھیا کا اثر

بھارت کے جنوبی شہر حیدرآباد میں سنی یونائٹید فورم کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ ہر برس کی طرف اس بار بھی حسب معمول جلوس محمدی نکالا جائے گا۔

مرکزی جلوس میلاد کے صدر نشیں مرتضی پاشا قادری کا جلوس محمدی پر بیان۔

By

Published : Nov 9, 2019, 7:56 PM IST

حیدرآباد میں مرکزی جلوس میلاد کے صدر نشیں مرتضی پاشا قادری نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے موقعے پر نکالے جانے والے جلوس میلاد النبی پر بابری مسجد کا فیصلہ اثر انداز نہیں ہو گا، بلکہ ہر برس کی طرح اس بار بھی سنی یونائیٹڈ فورم کے زیر اہتمام جلوس محمدی کا اہتمام کیا جائے گا۔

مرکزی جلوس میلاد کے صدر نشیں مرتضی پاشا قادری کا جلوس محمدی پر بیان۔

صدر نشین مرکزی میلاد جلوس سید مرتضی پاشاہ قادری نے بابری مسجد فیصلے کے اثرات جلوس پر مرتب ہونے کی قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ میلادالنبی کے موقع پر حسب معمول جلوس نکالا جائےگا۔

مرتضی پاشاہ قادری نے بتایا کہ مسجد کے جانے کا افسوس اپنی جگہ تاہم نبی کی ولادت کا دن اس سے کہیں زیادہ ہے اہم اور معتبر ہے، مسلمانوں کے لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت سے زیادہ کچھ نہیں۔

انہو نے کہا کہ جلوس حسب معمول 11 بجے دن قادری چمن فلک نما سے آغاز ہو کر بعد نماز مغرب مغل پورہ میں اختتام پذیر ہوگا۔

صدر مرکزی میلاد جلوس نے بتایا کہ ماحولیات کا خیال رکھتے ہوئے اس مرتبہ میلاد جلوس پیدل نکالنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details