اردو

urdu

ETV Bharat / state

'پولیس کو قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہئے تھا' - ریاست تلنگانہ کے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے سابق رکن راجیہ سبھا عزیز پاشاہ

سی پی آئی کے سینیئر رہنما عزیز پاشا نے کہا کہ 'ہمارے ملک میں بہترین قانون موجود ہے اور ہر جرم کی مناسبت سے اس کی سزا متعین کی گئی ہے۔ پولیس کو اس پر عمل پیرا ہوتے ہوئے سزا دلوانی چاہیے نہ کہ قانون کو ہاتھ میں لینا چاہیے۔

'کہیں پولیس کو انکاؤنٹر کی عادت نہ پڑجائے'؟
'کہیں پولیس کو انکاؤنٹر کی عادت نہ پڑجائے'؟

By

Published : Dec 6, 2019, 10:32 PM IST

ریاست تلنگانہ کے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے سابق رکن راجیہ سبھا عزیز پاشا نے 'حیدراباد انکاؤنٹر' پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملزمین کو اس گھناؤنے جرم کے لئے فاسٹ ٹریک عدالت کے ذریعے سخت سے سخت سزا دی جاتی لیکن پولیس کو اختیارات اپنے ہاتھ میں نہیں لینے چاہیے تھے۔

عزیز پاشاہ نے پولیس کے اس اقدام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہیں پولیس کو انکاؤنٹر کی عادت نہ ہوجائے اور وہ معمولی جرم میں بھی اپنے اختیارات کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے یہی روش نہ اپنانے لگے۔

'کہیں پولیس کو انکاؤنٹر کی عادت نہ پڑجائے'؟

سی پی آئی قائد نے کہا کہ 'ہمارے ملک میں بہترین قانون موجود ہے اور ہر جرم کی مناسبت سے اس کی سزا متعین کی گئی ہے۔ پولیس کو اس پر عمل پیرا ہوتے ہوئے سزا دلوانی چاہیے نہ کہ قانون کو ہاتھ میں لینا چاہیے۔

انہوں نے اس انکاؤنٹر سے متعلق عوام کے رد عمل کے بارے میں بتایا کہ عوام ملزمان کے قتل سے عوام میں خوشی کی لہر پائی جاتی ہے لیکن سیاسی سوجھ بوجھ رکھنے والوں کو جذبات میں بہے بنا قانون کی بقا کی فکر کرنی چاہیے ورنہ آگے اس سے خطرناک نتائج ظاہر ہو سکتے ہی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details