ایک رپورٹ کے مطابق ریاست تلنگانہ میں دل کا دورہ پڑنے سے 40 فیصد اموات ہوتی ہیں- حیدرآباد کے نامپلی میں واقع کیر ہسپتال میں ورلڈ ہارٹ ڈے منایا گیا، جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے رکن اسمبلی یاقوت پورہ سید احمد پاشاہ قادری اور رکن قانون ساز کونسل ریاض الحسن آفندی نے شرکت کی۔
ورلڈ ہارٹ ڈے، حیدرآباد میں شعور بیداری پروگرام کا انعقاد
ڈاکٹر امن سلوان نے کہا کہ دل کی بیماری کی اہم وجہ فاسٹ فوڈ، شراب نوشی، تمباکو نوشی اور رات میں جاگنا ہے۔
ورلڈ ہارٹ ڈے، حیدرآباد میں شعور بیداری پروگرام کا انعقاد
اس موقع پر اسکولی طلبہ نے دل کی بیماری سے متعلق پرزنٹیشن دیا- ڈاکٹر امن سلوان نے کہا کہ دل کی بیماری کی اہم وجہ فاسٹ فوڈ، شراب نوشی، تمباکو نوشی اور رات میں جاگنا ہے-
انہوں نے کہا کہ دل کی بیماری کو کنٹرول کرنے کے لیے روزانہ چہل قدمی کرنا ضروری ہے- جس کو بھی دل میں درد ہو وہ سب سے پہلے مقامی ہسپتال سے رجوع ہو اور ڈاکٹر سے مشورہ کرتے ہوئے دوائی استعمال کریں-