ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد میں حکومت کی جانب سے کورونا ٹیسٹ کے لئے 30 ہیلتھ سینٹر قائم کئے گئے ہیں، جہاں آج عیدالضحیٰ کے پیش نظر قصاب برادری کے لوگوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا۔
اس دوران مجلس اتحادالمسلمین کے صدر بائرسٹر اسد الدین اویسی نے حیدرآباد کے مختلف ہیلتھ سنٹرس کا دورہ کیا اور نام پلی ہیلتھ سینٹر پر اپنی نگرانی میں 45 قصابوں کا کورونا ٹیسٹ بھی کروایا ۔