اردو

urdu

By

Published : Dec 6, 2019, 11:24 PM IST

ETV Bharat / state

میں انکاونٹرس کو نہیں مانتا ‘تفصیلات جانچ کے بعد سامنے آئیں گی: اویسی

اسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے وٹرنری ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے ملزمین کے انکاونٹر سے متعلق سوال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جہاں تک ان کی بات ہے وہ انکاونٹرس کو نہیں مانتے۔ ہندوستان میں جانچ کے طریقہ کار اور فوجداری نظام کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

میں انکاونٹرس کو نہیں مانتا
میں انکاونٹرس کو نہیں مانتا

اسدالدین اویسی نے پارلیمنٹ کے احاطہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو انکاونٹر کا واقعہ پیش آیا وہ حیدرآباد کے نواحی ضلع رنگاریڈی کے سائبر آباد پولیس کمشنریٹ کی حدود میں پیش آیا۔ ملزمین پولیس تحویل میں تھے۔ صبح 4:30 تا 5 بجے کے درمیان یہ واقعہ پیش آیا۔

اویسی نے کہا کہ صحیح معنوں میں یہ انسان حیوان بن چکے ہیں۔ انہیں عدالت سے سزا ملنی چاہئے اور انہیں ایسی سزا ملنی چاہئے کہ وہ موت کو بھی تڑپیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ واقعات کس طرح پیش آئے اس کی تفصیلات مجسٹریل انکوائری کے ذریعہ سامنے آئیں گی۔ وہ اس انکاونٹر کے بارے میں مزید تبصرہ کرنا نہیں چاہتے لیکن وہ انکاونٹرس کو درست نہیں مانتے ہیں۔ انہوں نے یہ واضح کیا کہ یہ واقعہ حیدرآباد نہیں بلکہ حیدرآباد کے مضافات کے اضلاع کے حدود میں پیش آیا ہے جبکہ میڈیا کے ذریعہ غیرضروری طور پر بار بار حیدرآباد کا نام لیا جارہا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details