عام انتخابات کے پیش نظر صدر مجلس اتحاد المسلمین اسدالدین اویسی نے اپنی انتخابی مہم کو جاری رکھتے ہوئے حلقہ چارمینار کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور عوام سے ملاقات کی۔
مجلس اتحاد المسلمین 1984 سے حیدرآباد کی سیٹ پر جیت حاصل کرتی آرہی ہے۔ سابقہ صدر مرحوم سلطان صلاح الدین اویسی نے پہلی مرتبہ 1984 میں اس سیٹ سےانتخاب لڑا تھا اور کامیابی حاصل کی تھی۔
اسد الدین اویسی کا دورہ چارمینار
عام انتخابات کے پیش نظر صدر مجلس اسدالدین اویسی نے اپنی انتخابی مہم کو جاری رکھتے ہوئے حلقہ چارمینار کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور عوام سے ملاقات کی۔
اسد اویسی
اسدالدین اویسی پچھلے تین انتخابات سے حیدرآباد لوک سبھا سیٹ پر اپنا قبضہ جمائے رکھے ہیں۔اسدالدین اویسی کے ہمراہ رکن اسمبلی چارمینار ممتاز احمد خان کے علاوہ کا رپورٹر اور کارکنان موجود تھے ۔ بیرسٹر اویسی کے دورہ سے عوام میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔