اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹک ٹاک کا جنون، میونسپل ملازمین برطرف

ریاست تلنگانہ کے کھمم میونسپل کارپوریشن کے 11 آوٹ سورسنگ ملازمین کو ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کے الزام میں برطرف کردیا گیا۔

ٹک ٹاک کا جنون، میونسپل ملازمین برطرف

By

Published : Jul 17, 2019, 7:14 PM IST

کھمم میونسپل کارپوریشن کے 11 آوٹ سورسنگ ملازمین کو ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے کے نون کی وجہ سے ملازمت سے محروم ہونا پڑا۔
ملازمین کی جانب سے دفتر کے اندر اور کام کے اوقات میں ٹک ٹاک ویڈیوز بناکر سوشیل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا الزام ہے۔
میونسپل دفتر کے اندر کام کے اوقات میں ملازمین کی جانب سے بنائے گئے مذاقیہ ٹک ٹاک ویڈیوز کے منظر عام آنے کے بعد مختلف گوشوں سے تنقیدیں کی جارہی تھی۔

ٹک ٹاک کا جنون، میونسپل ملازمین برطرف
اس سلسلہ میں کمشنر سرینواس راؤ نے دفتر میں کام کے بجائے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والے آوٹ سورسنگ کے 11 ملازمین کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں ملازمت سے برخواست کرنے کے احکامات جاری کئے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details