اردو

urdu

ETV Bharat / state

'علم دین سمجھنے کے لیے عربی جاننا ضروری' - انڈیا ایجوکیشنل کانکلیو 2019

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں ' انڈیا ایجوکیشنل کانکلیو 2019 ' کا اختتام علما و دانشورں کے ساتھ ہوا۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Jun 17, 2019, 1:41 AM IST

حیدرآباد میں ادارہ میسکو کے زیر اہتمام منعقدہ انڈیا ایجوکیشنل کانکلیو 2019 کا اختتام عمل میں آیا۔

اس موقع پر بھارت کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء و دانشوروں نے خطاب کرتے ہوئے علم کی اہمت پر روشنی ڈالی۔

متعلقہ ویڈیو

علماء نے قوم کے طلباء کو اپنے علوم اور اخلاق کے ذریعے دین کا علم عام کرنے کہ ترغیب دی اور بتایا کہ مسلمانوں کا مقصد صرف حصول علم ہی نہیں بلکہ خدمت خلق اور دین کی تبلیغ بھی ہے۔

پروفیسر عثمانی نے اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے عربی زبان کی اہمیت و افادیت پر زور دیا۔

انھوں نے بتایا کہ علم وقت کا اہم تقاضہ ہے علم کے بغیر ہم معاشرے میں کامیابی حاصل نہیں کرسکتے اور علم دین سمجھنے کے لیے عربی زبان جاننا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو اس جانب زیادہ سے زیادہ توجہ دینی چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details