اردو

urdu

ETV Bharat / state

ورا ورا راو کو ضمانت کی اپیل - مہاراشٹر پولیس

ورا ورا راو مہاراشٹر کی جیل میں قید ہیں، ان پر بھیما کورے گاوں تشدد اور ماؤسٹ کی مدد کا الزام ہے۔

ورا ورا راو کو ضمانت کی اپیل
ورا ورا راو کو ضمانت کی اپیل

By

Published : Jul 12, 2020, 4:42 PM IST

Updated : Jul 12, 2020, 5:11 PM IST

سول رائٹز اسوسی ایشن کے رہنما ہرا گوپال نے تلنگانہ کے وزیر اعلی کےچندرشیکھر راو کو خط لکھ کر تلنگانہ کے انقلابی رہنما ورا ورا راو کو ضمانت پر رہا کرانے کی اپیل کی۔

ورا ورا راو جو اس وقت مہاراشٹر کی جیل میں قید ہیں، ان پر بھیما کورے گاوں تشدد اور مائسٹوں کی مدد کا الزام ہے۔

پچھلے دنوں جیل میں ان کی طبیعت ناساز ہونے کی خبر آئی تھی۔ اس سلسلے میں سول رائٹز کے رہنما ہراگوپال نے کہا ورا ورا راو کی صحت جیل میں بگڑتی جارہی ہے،انھیں فوری طور پر ہسپتال میں داخل کیا جائے۔

اس موقع پر انھوں نے وزیر اعلی کے چندرشیکھرؤ راو سے اپیل کی کہ وہ مہاراشٹر کی حکومت سے بات کرتے ہوئے انھیں ضمانت دلانے کی کوشش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈپٹی کمشنر آفس کے اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ

Last Updated : Jul 12, 2020, 5:11 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details