اردو

urdu

سکریٹریٹ میں کورونا کا ایک اور کیس

سکریٹریٹ کےآئی ٹی شعبے میں کام کرنے والی خاتون ملازم کورونا مثبت پائی گئی ہیں

By

Published : Jun 14, 2020, 6:04 PM IST

Published : Jun 14, 2020, 6:04 PM IST

سکریٹریٹ میں کورونا کا ایک اور کیس
سکریٹریٹ میں کورونا کا ایک اور کیس

تلنگانہ سکریٹریٹ کی عمارت بی آر کے بھون کا ایک اور ملازم کورونا مثبت پایا گیا ہے۔

محکمہ آئی ٹی شعبے میں کام کرنے والی خاتون ملازم کو وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ خاتون ملازم پچھلے پانچ روز سے غیر حاضر تھیں۔ علامات ظاہر ہونے پر کورونا مثبت پائی گئی ہیں۔ جس کی وجہ سے بی آر کے بھون میں محکمہ آئی ٹی کی دوسری منزل میں ہلچل پیدا ہوگئی ہے۔ اس سے قبل محکمہ خزانہ میں کورونا سے پہلے ہی دو افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

جس کے بعد اس شعبہ کے ملازمین کام پر نہیں آرہے ہیں۔ کورونا کیسز سامنے آنے کے بعدکسی بھی شخص کو بی آر کے بھون میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ جو لوگ ضروری کاموں پر ہیں، انہیں متعلقہ حکام کی اجازت سے اندر بھیجا جارہا ہے۔

سیکریٹریٹ میں تمام کے داخلے ممنوع کردئے گئے ہیں اور کسی بھی فرد کو اپائنٹمینٹ نہیں دیا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details