انجنی کمار نے پولیس کے نام ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ "اس موقع پر مجبور عوام کو آپ کے رحمدلی کی ضرورت ہے نہ کہ آپ کی لاٹھیوں کی، میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ انہیں لاٹھی نہ دکھائیں ان کی مدد کےلیے آگے آئیں اور ممکنہ حد تک ان کو مدد پہنچائیں، اگر ہم ایک بھوکے کو لاٹھی دکھائیں گے تو یہ یقیناً تکلیف دہ ہے"۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کورونا ایک بحران ہے تو ایک سنہری موقع بھی ہے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم عوام کو بتاسکتے ہیں کہ پولیس کے سینے میں بھی ایک دل ہے جو غریب کی مدد کے لیے تیار رہتا ہے۔
انجنی کمار نے 22 اپریل کو میر چوک پولیس کی جانب سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے نام پر آٹو ڈرائیور کے خلاف کاروائی کئے جانے کا ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس ویڈیو میں ایک آٹو ڈرائیور کو جو اپنے بچوں کےلیے کھانے کا انتظام کرنے نکلا تھا پولیس نے اس کے خلاف کاروائی کی جس پر وہ برہم ہوکر اس نے خود اپنا آٹو تہس نہس کردیا جس سے اس کے دل کا درد واضح ہوتا ہے۔