اردو

urdu

ETV Bharat / state

وائی ایس آر بیمہ اسکیم کی شروعات آج - قدرتی موت کی صورت میں 2 لاکھ روپے

آندھراپردیش میں وائی ایس آر بیمہ سے 1.41 کروڑ خاندان استفادہ کرپائیں گے۔اس مقصد کے لیے ریاستی حکومت 510 کروڑ روپے خرچ کرے گی۔

وائی ایس آر بیمہ اسکیم شروع ہوگی آج
وائی ایس آر بیمہ اسکیم شروع ہوگی آج

By

Published : Oct 21, 2020, 7:32 AM IST

آندھراپردیش کے وزیر اعلی جگن موہن ریڈی بدھ کے روز غریبی سطح سے نیچے خاندانوں کے لئے 'وائی ایس آر انشورنس' اسکیم کا آغاز کریں گے۔ اس اسکیم سے 1.41 کروڑ چاول کا کارڈ رکھنےوالے افراد استفادہ کرپائیں گے۔

ریاستی حکومت غریب عوام کے لئے وائی ایس آر انشورنس اسکیم لانچ کرنے جارہی ہے۔ وزیراعلی جگن بدھ کو تاڑے پلی کیمپ آفس میں اس اسکیم کا افتتاح کریں گے۔ ریاست میں 1.41 کروڑ خاندان، وائی ایس آر انشورنس،اسکیم سے استفادہ کریں گے۔اس کے لیے حکومت 510 کروڑ روپیے خرچ کرے گی۔

18 سے 50 برس کے درمیان مستفید افراد کو قدرتی موت کی صورت میں 2 لاکھ روپے اور حادثاتی موت یا مستقل معذوری کی صورت میں 5 لاکھ روپے کا بیمہ فراہم کیا جائے گا۔

حادثاتی موت یا مستقل معذوری کی صورت میں 51 سے 70 برس کی عمر کے لوگوں کو 3 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ حادثاتی طور پر جزوی یا مستقل معذوری کی صورت میں 18-70 برس سے کم عمر کے مستحقین کو 1.50 لاکھ روپے کا بیمہ فراہم کیا جائے گا۔ حکومت نے کہا کہ بیمہ کی گئی رقم حادثے کے 15 دن کے اندر متاثرہ شخص کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کردی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:سیلاب متاثرین کو دوماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان

ABOUT THE AUTHOR

...view details