اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bridegroom Killed in Road Accident: سڑک حادثے میں دولہا ہلاک - آندھراپردیش کی خبریں

سوماشیکھر Soma Shekhar کی شادی اس ماہ کی 12تاریخ کو ہونے والی تھی۔ وہ اپنے ساتھی ناگاراجو کے ساتھ بائیک پر جارہا تھا کہ ضلع کے الورو علاقہ میں اس کی بائیک کی ٹکر دوسری بائیک سے ہوگئی جس کے نتیجہ میں ناگاراجو بھی ہلاک ہوگیا۔

آندھراپردیش میں ہونے والا دلہا سڑک حادثے میں ہلاک
آندھراپردیش میں ہونے والا دلہا سڑک حادثے میں ہلاک

By

Published : Feb 7, 2022, 6:20 PM IST

آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں پیش آئے سڑک حادثہ Road accident in Kurnool District of Andhra Pradesh میں ہونے والا دلہا ہلاک ہوگیا جس کی شادی پانچ دن بعد مقرر تھی جس کے تمام انتظامات تیزی کے ساتھ کئے جارہے تھے تاہم سڑک حادثہ میں ہونے والے دلہے کی ہلاکت کے بعد اس کے ارکان خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا اور خوشیوں کا گھر ماتم کدہ میں تبدیل House of Happiness Turned into Mourning ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:Road Accident in Udhampur: ادھم پور قومی شاہراہ پر سڑک حادثہ، دو کی موت

ہونے والا دلہا جس کی شناخت سوماشیکھر کے طورپر کی گئی ہے کی شادی اس ماہ کی 12تاریخ کو ہونے والی تھی۔وہ اپنے ساتھی ناگاراجو کے ساتھ بائیک پر جارہا تھا کہ ضلع کے الورو علاقہ میں اس کی بائیک کی ٹکر دوسری بائیک سے ہوگئی جس کے نتیجہ میں ناگاراجو بھی ہلاک ہوگیا۔ ناگاراجو کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بچے شامل ہیں۔اس حادثہ کے بعد دونوں خاندانوں پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔


یواین آئی


ABOUT THE AUTHOR

...view details