آندھرا پردیش میں غیر انسانی واقعہ پیش آیا ہے۔ یہاں تروپتی کے ایک سرکاری رویا سرکاری اسپتال میں ایمبولینس ڈرائیور کی جانب سے مزید رقم مانگنے پر ایک شخص کو اپنے 10 سالہ بیٹے کی لاش کو موٹر سائیکل پر 90 کلومیٹر تک لے جانے پر مجبور کیا گیا۔ بھاری رقم ادا کرنے سے قاصر، اس کے والد بیٹے کی لاش کو موٹر سائیکل پر لے کر گیا۔ بائیک پر سوار ہو کر، اس کے والد اسے تروپتی سے تقریباً 90 کلومیٹر دور انامایہ ضلع کے چٹویلی لے گئے۔Inhuman Attitude of the Ambulance Driver
پیر کی رات، RUIA رویا سرکاری جنرل اسپتال میں علاج کے دوران، ایک کسان کے بیٹے جیسوا کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے موت ہوگئی۔ ایمبولینس ڈرائیور نے لاش کو اسپتال لے جانے کے لیے 10 ہزار روپے مانگے۔ لڑکے کے والد پیسے کی زیادہ مانگ کی وجہ سے رقم ادا کرنے سے قاصر تھے، اس نے اپنے رشتہ داروں کو اطلاع دی، جنہوں نے لاش گھر لانے کے لیے دوسری ایمبولینس کا بندوبست کیا۔
الزام ہے کہ اسپتال میں ایمبولینس ڈرائیور نے لاش کو دوسری ایمبولینس تک لے جانے سے انکار کردیا اور اصرار کیا کہ لاش اپنی ایمبولینس میں لے کر جائیں گے۔ ایمبولینس ڈرائیور کے غیر انسانی رویے سے ناراض نوجوان نے بچے کی لاش موٹر سائیکل پر رکھ دی۔