حیدرآباد:مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے اعلان کیا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ تلنگانہ میں سال بھر چلنے والی یوم آزادی حیدرآباد کی تقاریب کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 15 اگست کو ملک کی آزادی کا جشن منایا جاتا ہے ہمیں چاہیے کہ برطانوی حکمرانوں سے حیدرآباد کی آزادی کی تقریب بھی منائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو انگریزوں سے 15 اگست1947 کو آزادی ملی تاہم حیدرآباد کو اُس وقت آزادی نہیں ملی۔ مسلسل جدوجہد اور قربانیاں 13 ماہ تک جاری رہیں جس کے بعد نظام سے بالاخر حیدرآباد کو آزادی ملی اور حیدرآباد بھارت میں ضم ہوگیا۔ Inauguration of Hyderabad Liberation Day
ہزاروں افراد نے اس مقصد کے لئے جان کی قربانی دی۔ مرکزی وزیر نے حیدرآباد کی آزادی میں سردار پٹیل کے رول کی بھی ستائش کی۔انہوں نے کہا کہ ملک کے مرد آہن سردار پٹیل نے حیدرآباد کی آزادی میں اہم رول ادا کیا۔ ان کی کوششوں کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے دوران فوج اور نظام حکومت نے کئی مظالم ڈھائے۔ انہوں نے کہا کہ مودی اور آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت سال بھر یہ تقاریب منعقد کی جائیں گی۔