انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ مقامی وغیر مقامی پرنٹ والکٹرانک کے سینکڑوں صحافیوں میں اناج ودیگر اشیائے ضروریہ کی بھی تقسیم کی گئی۔ اس طرح انہوں نے عظیم کارنامہ انجام دیا ہے۔
اکبرالدین اویسی کی جانب سے اناج کی تقسیم کی ستائش - Akbaruddin Owaisi
محمد عبدالرفیع ذکی آرگنائزنگ سکریٹری تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین اور مولانا محمد محسن پاشاہ قادری نقشبندی جرنلسٹ نے تلنگانہ اسمبلی میں مجلس کے فلور لیڈر اکبرالدین اویسی کی جانب سے سوا کروڑ روپئے سے زائد رقم کے اناج ودیگر اشیاء کی ضرورت مندوں میں تقسیم کی ستائش کی۔
ادھر دوسری جانب دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بھی مہلک وباء کرونا وائرس سے مرنے والے صحافیوں کے افرادخاندان کو فی کس ایک کروڑ روپئے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جس کیلئے وہ بھی قابل مبارکباد ہیں۔ اروند کیجروال کے اس کارنامہ کی تقلید ملک کی دیگر ریاستوں کے وزرائے اعلی کو بھی کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کے اکریڈیشن رکھنے والے اور اکریڈیشن نہ رکھنے والے صحافیوں کے لئے بھی مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے کیونکہ ایسی مشکل گھڑی میں بھی اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر صحافی خبروں کی ترسیل و عوام الناس کو ان خبروں سے باخبررکھتے ہوئے بہترین صحافتی خدمات انجام دے رہے ہیں۔